بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حسن میں اضافہ اور قد بڑھانے کے لیے دعا کرنا


سوال

 کیا اسلام میں قد بڑھانے کی دعا،یا خوب صورت دکھنے کی دعا مانگنا جائز ہے؟

جواب

جائز امور میں اللہ سے مدد مانگنا اور دعا کرنا جائز ہے، لہذا قد بڑھانے کے لیے یا ظاہری وباطنی حسن کی زیادتی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنا جائز ہے۔

قد بڑھانے کے لیے کسی مستند معالج سے بھی مشورہ کرلینا چاہیے۔ جہاں تک ظاہری حسن و خوب صورتی کی بات ہے، تو اس کی طلب میں اِحساسِ کم تری کا شکار بھی نہیں ہونا چاہیے اور تکلفات میں بھی نہیں پڑنا چاہیے، اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتیں انسانوں میں تقسیم فرمائی ہیں، اور ہر نعمت ہر ایک کو برابر نہیں دی ہے، اس کی حکمتیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی جانتے ہیں، اس لیے ظاہری خوب صورتی میں اضافے کی دعا کرنے میں تو حرج نہیں، تاہم اس کی وجہ سے ناشکری یا اِحساسِ محرومی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اس کے بجائے سیرت و اَخلاق کی اِصلاح اور تحسین پر توجہ دینی چاہیے، جو انسان کے اختیار میں ہے اور اَصل قدر کمال کی ہی ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201262

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں