ایک بندے کا کام نہیں ہے،اس کے لیے کون سی دعائیں یا وظائف پڑھنے چاہییں کہ برسرِروزگارہوسکے؟
باجماعت نماز پڑھنے کا خوب اہتمام کریں، اور ہر فرض نماز کے بعد پہلے گیارہ دفعہ درود شریف پڑھیں پھر سو دفعہ "حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ"پڑھیں ،پھر گیارہ دفعہ درود شریف پڑھیں،اسی طرح ہر فرض نماز کے بعد مذکورہ عمل کا اہتمام جاری رکھیں ، پھر عشاءکی نماز کے بعد جب یہ وظیفہ پڑھ لیں تو خوب دل لگا کر ا للہ رب العالمین کی بارگاہ میں دعا کریں اور اپنے جائز مقاصد اور بالخصوص روزگارکے لیے خوب مانگیں،اس کے ساتھ ساتھ حلال روزگار کے لیے سنجیدگی کے ساتھ تلاش بھی جاری رکھیں ،ان شاءاللہ اللہ تبارک و تعالی فضل و کرم فرمائیں گے۔
یا روزانہ ہر فرض نماز کے بعد خوب اخلاص کے ساتھ تین مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھنے کا اہتمام کریں اور اس کے بعد مقصد کے حصول میں آسانی کے لیے صدق ِ دل سےدعا مانگیں۔
(ماخوذ از آپ کے مسائل اور ان کا حل،اوراد و وظائف، زیرِ عنوان: نوکری کے لیے وظیفہ، ج:4، ص:249، ط:مکتبہ لدھیانوی)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144508101596
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن