بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حصولِ اولاد کے لیے وظیفہ


سوال

میری  شادی 16 اکتوبر  2019  کو   ہوئی اور میری شادی ہوئے 1 سال 4  مہینے ہوگئے ہیں،  میں نے لیڈی ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا ہے، الحمد للہ سب صحیح ہے، ڈاکٹر نے اب انتظار کرنے کو کہا ہے،  میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں یا کوئی تعویذ دے دیں اولاد کے ہونے کے لیے !

جواب

ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ  اولاد کی نعمت  سے نواز دے گا:

﴿ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وّأََنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ﴾ 

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں