بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرمتِ مصاہرت کی صورت


سوال

کیا باپ بیٹے کی بیوی سےصحبت کرلے تو بیٹے کی بیوی حرام ہوگئی اور باپ کے لیے بیٹے کی ماں حرام ہوگئی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  بیٹے کی بیوی اس کے لیے حرام ہوگئی اور  دونوں کا ساتھ رہنا کسی صورت جائز نہیں، البتہ اس لڑکی کے لیے دوسری جگہ نکاح اس وقت تک جائز نہیں ہوگا جب تک اس کا شوہر (یعنی ناجائز تعلق قائم کرنے والے کا بیٹا)  زبان سے الفاظ ادا کرکے اسے اپنے نکاح سے نہ نکال دے۔

نیز  باپ کے لیے بیٹے کی ماں حرام نہیں ہوئی ہے، وہ بدستور بیوی رہے گی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200723

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں