بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرمتِ رضاعت کے ثبوت کی شرط


سوال

میرا بھتیجا 9 ماہ کا ہے ،وہ ابھی اپنی والدہ کا دودھ پیتا ہے، اس کو چومتے ہوۓ اسکے ہونٹوں پر لگی کھانے کی چیز اگر منہ میں چلی جاۓ تو کیا حکم ہے؟ کیا حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کوئی بچہ اگر مدتِ رضاعت (ڈھائی سال کی عمر) میں کسی عورت کا دودھ پی لے تو اس سے حرمتِ رضاعت ثابت ہوجاتی ہے،  چاہے ایک صرف ایک قطرہ دودھ ہی کیوں نہ پیا ہو۔ ڈھائی سال کی عمر کے بعد دودھ پینے سے حرمتِ رضاعت  ثابت نہیں ہوتی ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر  بچے کے ہونٹوں پر پیار کرتے ہوئے اس پر لگا دودھ آپ کے منہ  میں چلا گیا  تو اس سے رضاعت ثابت  نہیں ہوئی۔

الدر المختار میں ہے:

" باب الرضاع (هو) لغة بفتح وكسر: مص الثدي. وشرعا (مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما وهو الأصح) فتح وبه يفتى كما في تصحيح القدوري عن العون، لكن في الجوهرة أنه في الحولين ونصف، ولو بعد الفطام محرم وعليه الفتوى. واستدلوا لقول الإمام بقوله تعالى {وحمله وفصاله ثلاثون شهرا} [الأحقاف: 15] أي مدة كل منهما ثلاثون غير أن النقص في الأول قام بقول عائشة: لا يبقى الولد أكثر من سنتين ومثله لا يعرف إلا سماعا، والآية مؤولة لتوزيعهم الأجل على الأقل والأكثر فلم تكن دلالتها قطعية، على أن الواجب على المقلد العمل بقول المجتهد وإن لم يظهر دليله كما أفاده في رسم المفتى، لكن في آخر الحاوي: فإن خالفا قيل يخير المفتي، والأصح أن العبرة لقوة الدليل، ثم الخلاف في التحريم. أما لزوم أجر الرضاع للمطلقة فمقدر بحولين بالإجماع (ويثبت التحريم) في المدة فقط ولو (بعد الفطام والاستغناء بالطعام على) ظاهر (المذهب) وعليه الفتوى فتح وغيره. ... (ويثبت به) ولو بين الحربيين بزازية (وإن قل) إن علم وصوله لجوفه من فمه أو أنفه لا غير، فلو التقم الحلمة ولم يدر أدخل اللبن في حلقه أم لا لم يحرم لأن في المانع شكا ولوالجية."

(الدر المختار مع رد المحتار، 209/3، سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100274

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں