بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرین نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

حرین نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"حُرَین" (حاء کے پیش اور راء کے زبر کے ساتھ) لفظ کا لڑکی کے نام کے اعتبار سے کوئی مناسب معنیٰ نہیں ہے، تاہم عرب عرف میں لڑکے کا یہ نام رکھا جاتا ہے۔

البتہ "حور عین" لڑکی کا نام رکھا جاسکتا ہے، جس کا معنی وہ عورت جس کی آنکھوں کی سفیدی نہایت سفید اور سیاہی نہایت سیاہ ہو، تاہم بہتر یہ ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنہم کے ناموں ر کھے جائیں۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کیجیے:

حُرَین نام رکھنا

حور عین نام

تاج العروس میں ہے:

"(و) حرين، (كزبير: اسم) رجل".

(‌‌باب النون، حرن، 34/ 408، ط: دار الهداية)

الصحاح تاج اللغۃ میں ہے:

"والحور أيضا: شدة بياض العين في شدة سوادها. يقال: امرأة حوراء بينة الحور. ويقال: احورت عينه احورارا. واحور الشئ: ابيض. قال الاصمعي: لا أدرى ما الحور في العين؟ وقال أبو عمرو: الحور أن تسود العين كلها مثل أعين الظباء والبقر. قال: وليس في بنى آدم حور، وإنما قيل للنساء حور العيون لانهن شبهن بالظباء والبقر. وتحوير الثياب: تبيضها. وقول العجاج:

(بأعين محورات حور ) يعني الأعين النقيات البياض، الشديدات سواد الحدق".

(‌‌‌‌باب الراء، فصل الحاء، حور، 2/ 639، ط:دار العلم للملايين)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں