بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حوریب نام رکھنا


سوال

 میں نے اپنے بچی کا نام ’’حورب‘‘  رکھا ہے،  اب مجھے کنفیوژن ہے کہ اس کو  اردو  میں کس طرح لکھوں گا،  آپ بہتر رہنمائی فرمائیں!

جواب

حورب کا صحیح تلفظ "حُورِیب" ہے اور یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے جو اس پہاڑ کا نام ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو پہلی مرتبہ شریعت دی گئی تھی،  جس کا دوسرا اور مشہور نام "سیناء" ہے، اس نام کا اردو میں تلفظ "حُورِیب" (horeeb)  ہے۔ 

یہ نام رکھ سکتے ہیں، لیکن بہتر ہے کہ کسی پہاڑ کے نام پر نام رکھنے کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے، جس کی ہمیں دین میں تعلیم دی گئی ہے۔

هل بشر الكتاب المقدس بمحمد صلى الله عليه وسلم میں ہے:

"و في آخر سفره يقول ملاخي، وحديثه مازال متصلاً عن هذا القادم وعن تبديل بني إسرائيل وكفرهم فيقول: " اذكروا شريعة موسى عبدي التي أمرته بها في حوريبعلى كل إسرائيل الفرائض والأحكام. هأنذا أرسل إليكم إيّليا النبي قبل مجيء يوم الرب اليوم العظيم والمخوف، فيرد قلب الآباء على الأبناء وقلب الأبناء على آبائهم، لئلا آتي وأضرب الأرض بلعن."

(البشارة بإيلياء، ص:115، ط:دارالسلام للنشر والتوزیع)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201764

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں