حمرہ فاطمہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟
"حمرہ" نام کامعنیٰ ہے1۔سرخ رنگ جس سے رنگائی کی جاتی ہے2۔ہونٹوں وغیرہ پر لگائی جانے والی سرخی وغیرہ ۔
(القاموس الوحید،ص:314، ط: اداارۃ اسلامیات )
جب کہ فاطمہ حضوراکرم ﷺ كی صاحبزادی کا نام ہے، اس کا معنیٰ ہے" وہ عورت جس سے اس کے بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو"لہٰذا "حمرہ فاطمہ " نام رکھنا درست ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144502102369
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن