بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہمائل نام رکھنا


سوال

بچے کا نام ''ہمائل'' رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لفظ "ہمائل" عربی  اور اردو زبان میں مستعمل نہیں ہے لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔ اس کے قریب قریب کا لفظ "ھُمَیل" ہے، یہ صحابی رسول کا نام ہے۔  بچہ کا یہ نام رکھ لیا جائے۔

تاج العروس میں ہے:

"وكزبير: هميل بن الدمون) أخو قبيصة: (صحابي) ، ولقبيصة صحبة أيضا، ذكرهما ابن ماكولا، وقد أنزلهما النبي - صلى الله تعالى عليه وسلم - في ثقيف."

(باب اللام ، فصل الھاء مع اللام ج نمبر ۳۱ص نمبر ۱۶۳،وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

أسد الغابة في معرفة الصحابة  میں ہے:

"هميل بن الدمون

"هميل بن الدمون بن عُبَيْد بن مالك تقدم نسبه عند أخيه قبيصة. بايع هُوَ وأخوه قبيصة للنبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فأنزلهما الطائف، فهما في ثقيف. قاله أبو نصر بن ماكول."

(باب الھاء  واللام و المیم ج نمبر ۵ص نمبر ۳۸۸، دارا لکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101433

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں