بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حلاحل نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

حلاحل نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا میں اپنے بیٹے کا نام حلاحل رکھ سکتا ہوں؟ حلاحل نام کی تحقیق مطلوب ہے ،کیا حلاحل حضور علیہ السلام کے اسماء گرامی میں سے ایک ہے، جیسا کہ برکات مکیہ میں درود شریف میں مذکور ہے۔

جواب

حُلاحل حاء کے ضمہ کے ساتھ اس کے معنی ہےبڑاآدمی، مجلس کی بااثرشخصیت،بہادروبامروت انسان،اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم)کے اسماء میں سے مذکورہ اسم کاتذکرہ بھی کتب میں موجود ہے، لہذا اپنے بچے کانام حلاحل رکھنے کی گنجائش ہے۔

عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری میں ہے:

"(وعربة أرض ما يحل حرامها: من الناس إلا اللوذعي ‌الحلاحل)يعنى به النبي صلى الله عليه وسلم، احلت له مكة ساعة من نهار.... والحلاحل، بضم الحاء الأولى وكسر الثانية كلاهما مهملتان: السيد الركين." 

(كتاب الإيمان، باب إذا لم يكن الإسلام على الحقيقة وكان على الإستسلام أو الخوف من القتل لقوله تعالى {قالت الاعراب آمنا قل لم تؤمنوا ولكن قولوا أسلمنا} فاذا كان على الحقيقة فهوعلى قوله جل ذكره {إن الدين عند الله الإسلام ومن يبتغ غير الاسلام دينا فلن يقبل منه}، ج:1، ص:190، ط:دار الفكر بيروت)

تہذیب اللغۃ میں ہے:

"وقال أبو عبيد: ‌الحُلاحل: الركين مجلسه، والسيد في عشيرته. وجمعه حَلاحل."

(أبواب مضاعف الحاء، باب الحاء واللام، ج:3، ص:283، ط:دار إحياء التراث العربي بيروت)

البركات المكية في الصلوات النبويةمیں ہے:

"اللهم صل وسلم علي سيدنا الحُلاحل صلى الله عليه وعلى آله وأصحابه وبارك وسلم، وفي هامشه:حُلاحل: السيد الشجاع أوكبيرالمروءة."

(دوسری منزل، ص:155، ط:إدارةالتصنيف والأدب جامعہ محمدموسی البازی ،سمن آبادلاہور، باکستان)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144508100347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں