بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حکومتی پابندی کے باوجود احرام کی چادریں پہن کر مطاف میں نفلی طواف کرنا


سوال

حکومتی پابندی کے باوجود احرام کی چادر پہن کر مطاف میں نفلی طواف کر سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب حکومت کی طرف سے صرف احرام والے حضرات کو مطاف کی زمینی منزل میں داخل ہونے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ لوگوں  کو مطاف کی زمینی منزل میں نفلی طواف کرنے کی اجازت نہیں ،تو صرف اس وجہ سے بغیرنیتِ احرام کے چادریں پہنناکہ بیت اللہ کے قریب  نفلی طواف کرسکوں ،خلافِ واقع اور حقیقت کے برخلاف ہے؛لہذا اس عمل سے اجتناب کیاجائے،لیکن اگر کوئی شخص صرف احرام کی چادرپہن کر طواف کرے گا تو طواف ہوجائے گا۔

الموسوعہ الفقہیہ الکویتیہ میں ہے:

"الطواف لغة: الدوران حول الشيء، يقال: طاف حول الكعبة وبها يطوف طوفا وطوفانا بفتحتين، والمطاف: موضع الطواف.

وتطوف وطوف: بمعنى طاف، ومنه قوله تعالى: {إن الصفا والمروة من شعائر الله فمن حج البيت أو اعتمر فلا جناح عليه أن يطوف بهما} أصله يتطوف، قلبت التاء طاء ثم أدغمت

وفي الاصطلاح: الطواف: هو الدوران حول البيت الحرام".

(‌‌تحت مادة: طواف‌‌، 29/ 120، ط:مطابع دار الصفوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101482

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں