حکومت کے نیلامی کے پلاٹس کی خرید و فروخت میں نیلامی کے بغیر پلاٹس دلانے پر کمشن لینا جائز ہے۔
صورت مسئولہ میں حکومت کے نیلامی کے پلاٹس کو بغیر نیلامی کے دلوانا اگر قانون کے خلاف ہے تو یہ کام چوں کہ غلط ہے، اس لئے اس پر کمیشن لینا جائز نہیں ہے اور اگر قانون میں اس کی گنجائش ہے تو کمیشن لینا جائز ہوگا ۔
درالمختار میں ہے:
"لأن طاعة الإمام فيما ليس بمعصية فرض فكيف فيما هو طاعة."
(کتاب الجهاد ، باب البغاۃ جلد ۴ ص : ۲۶۴ ط : دارالفکر)
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144311101592
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن