’’ہرکا م اور ہرزبان سیکھو‘‘ ۔یہ حدیث کے الفاظ ہیں یا نہیں؟ اگر حدیث کےالفاظ ہیں تو اِن کاحوالہ درکار ہے۔
سوال میں آپ نے جو الفاظ ذکر کیے ہیں، کتب حديث میں تلاش کے باوجود مذکورہ الفاظ سے ہمیں کوئی روایت نہیں ملی، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس کا حدیث ہونامعلوم نہ ہوجائے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144405100323
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن