بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حقنہ لگانے سے وضو اور روزہ ٹوٹ جاتا ہے


سوال

انگلی پر دوا لگا کر مقعد کے اندر داخل کرنا، ڈاکٹر کی ہدایت  کے مطابق، کیا اس سے وضو قائم رہے گا یا نہیں ؟ اور روزے کی حالت میں یہ عمل کیا جا سکتا ہے ؟ بواسیر اور فیشر وغیرہ کے مریضوں کے لیے ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں انگلی پر دوا ڈال کر مقعد میں داخل کرنے سے وضو ٹوٹ جائے گا،اور اگر یہ عمل روزے کی حالت میں کیا تو روزہ بھی ٹوٹ جائے گا، لیکن  صرف قضا لازم ہوگی کفارہ نہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(الفصل الخامس في نواقض الوضوء) منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر...وكل ما وصل إلى الداخل من الأسفل ثم عاد نقض لعدم انفكاكه عن بلة".

(کتاب الطہارۃ،الباب الاول،الفصل الخامس فی نواقض الوضوء،10/1 ط:دارالفکر)

بدائع الصنائع میں  ہے:

"‌وما ‌وصل ‌إلى الجوف أو إلى الدماغ عن المخارق الأصلية كالأنف والأذن والدبر بأن استعط أو احتقن أو أقطر في أذنه فوصل إلى الجوف أو إلى الدماغ فسد صومه".

(کتاب الصوم،فصل فی ارکان الصیام،93/2 ط:دارالکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں