بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہوٹل میں سیکیورٹی گارڈ کو ٹپ دینے اور اس کو استعمال کرنے کا حکم


سوال

ہوٹل میں سکیورٹی گارڈ کا ٹپ کے نام پر حاصل کردہ پیسہ شریعت میں  جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ہوٹل ،ریسٹورنٹ  میں کسٹمر سیکیورٹی گارڈیاکسی دوسرے شخص کو ٹپ کی صورت میں اپنی خوشی سے اگر کچھ دیں، تو یہ ہدیہ ہے،  اس کالینا شرعاً جائزہے۔

الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ میں ہے:

"الهبة في اللغة: من الفعل وهب، يقال: وهبت لزيد مالا أهبه له هبة: أعطيته بلا عوض وهي في الاصطلاح: تمليك عين بلا عوض."

(حرف الہاء،ج:42،ص:253،ط:وزارة الأوقاف والشؤون الإسلاميۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں