بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہوٹل میں نکاح پڑھوانا


سوال

کیا نکاح ہوٹل وغیرہ میں پڑھایا جا سکتا ہے؟

جواب

نکاح میں مستحب اور بہتر یہ ہےکہ  نکاح کی مجلس اعلانیہ طور پر مجمع کے سامنے مسجد  میں منعقد کی جائے، احادیثِ مبارکہ میں بھی اس کی ترغیب آئی ہے کہ نکاح اعلان کے ساتھ اور مسجد میں پڑھاجائے۔

البتہ ہوٹل وغیرہ میں بھی نکاح پڑھوانا درست ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 8):
"(قوله: ويندب إعلانه) أي إظهاره والضمير راجع إلى النكاح بمعنى العقد لحديث الترمذي «أعلنوا هذا النكاح واجعلوه في المساجد واضربوا عليه بالدفوف» فتح". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201816

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں