بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

Hot dog کھانے کا شرعی حکم


سوال

hot dog کھانے کاکیا حکم ہے؟

جواب

مسلمانوں کے ملک میں تیار ہونے والے "Hot dogs"(کھانے کا بن، جو عموماً شکل میں گول نہیں ہوتے،بلکہ  لمبوترے ہوتے ہیں) کا کھانا جائز  ہے، تاہم کسی حلال چیز کا ایسا نام رکھنا جوکہ حرام ہے انتہائی بد ذوقی کی علامت اور خواہ مخواہ تشویش میں مبتلا کرنے والی بات ہے؛ کیوں کہ "ہاٹ ڈاگ" میں جب ڈاگ کا نام سنا جاتا ہے تو فوراً  خیال آتا ہے کہ کتا تو اسلام میں حرام ہے اور جس برتن میں وہ منہ ڈال دے وہ بھی ناپاک ہوجاتا ہےتو پھر "ہاٹ ڈاگ" کیسے حلال ہوسکتا ہے؟ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144308100662

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں