بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1447ھ 03 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

حسن المآب نام رکھنا


سوال

کیا میں لڑکی کا نام حسن المآب رکھ سکتا ہوں ؟

جواب

’’ حسن‘‘ کے معانی اچھا اور حسین ہونے کےہیں، اور ’’المآب‘‘ یہ لوٹنے اور انجام کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ’’ حسن المآب‘‘ کا مطلب ’’ بہترین انجام ‘‘ ہوا ۔

معنی و مفہوم کے اعتبار سےبچی کا نام ’’ حسن المآب‘‘ رکھ سکتے ہیں۔

تاہم بچیوں کے نام رکھنے کے حوالے سے کوشش کرنی چاہیے کہ   صحابیات وازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہن اورنیک بیبیوں میں سے کسی کے نام پر نام رکھیں۔   

المعجم الوسيط میں ہے:

"(حسن)حسنا جمل فهو ‌حسن وهي حسناء (ج) حسان (للمذكر والمؤنث."

(الباب الحاء، ج:3، ص:174، ط:دارمجمع اللغة العربية بالقاهرہ)

معجم متن اللغۃ میں ہے:

"المآب: "مصدر" بمعنى الرجوع: المرجع والمستقر: المغيب، ج مآوب.۔۔۔۔ومن اسمائهم: أيوب. ومآب."

( حرف الف، المآب، ج:1، ص: 219، ط: دار مكتبة الحياة)

المحيط البرہانی میں ہے:

"روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «سموا أولادكم أسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله تعالى؛ عبد الله، وعبد الرحمن."

(کتاب الاستحسان والکراھیة، الفصل الرابع والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم، ج:5، ص:382، ط: دار الکتب العلمیة)

وفیه ایضا:

"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."

(کتاب الاستحسان والکراھیة، الفصل الرابع والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم، ج:5، ص:382، ط: دار الکتب العلمیة)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144612100873

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں