حوریہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
’’حوریہ‘‘ کے معنی " خوب صورت دوشیزہ" کے ہیں، یہ نام رکھا جاسکتا ہے، البتہ صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہے۔
قاموس فرنسي عربي إنجليزي میں ہے:
"حورِيَّة ( ج:حور،م:صفات) : عَذْراءُ جَمِيلَة."
(ج:1،ص:2327،بیروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144505100450
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن