بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حوریب نام رکھنا


سوال

حوریب نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

لفظ "حوریب" عربی اور اردو لغت میں استعمال نہیں ہوتا ہے۔ بعض کتب تاریخ میں یہ بات منقول ہے کہ "حوریب "موسی علیہ اسلام کے زمانے میں ایک پہاڑ کا نام تھا لہذا اس پہاڑ کی نسبت یہ نام رکھنا شرعا درست ہے البتہ بہتر اور مناسب یہ ہی ہے کہ صحابہ یا صحابیات میں سے کسی ایک نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

البداية والنهاية  میں ہے:

"ويقال: إن موسى تقدم إلى الباب فطرقه بعصاه فانزعج فرعون وأمر بإحضارهما، فوقفا بين يديه، فدعواه إلى الله، عز وجل، كما أمرهما. وعند أهل الكتاب أن الله قال لموسى، عليه السلام: إن هارون اللاوي - يعني من نسل لاوي بن يعقوب - سيخرج ويتلقاك. وأمره أن يأخذ معه مشايخ بني إسرائيل إلى عند فرعون، وأمره أن يظهر ما آتاه من الآيات. وقال له: سأقسي قلبه فلا يرسل الشعب، وأكثر آياتي وأعاجيبي بأرض مصر. وأوحى الله إلى هارون أن يخرج إلى أخيه يتلقاه بالبرية عند جبل ‌حوريب."

(قصہ موسی علیہ السلام، ج نمبر ۲ ص نمبر ۶۸،دار ھجر للطباعۃ  و النشر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102064

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں