اگر سات حصے والا جانور ہے تو دعا پڑھتے ہوئے "منِّي"کے بعد دیگر نام کس طرح لیں گے؟
صورتِ مسئولہ میں یوں کہے: اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّي وَ مِنْ (اس کے بعد جن جن کی طرف سے قربانی کی جا رہی ہو ان سب کےنام لے لے جیسے: عمر و زینب و خالد و عائشہ)۔ فقط واللہ اعلم
قربانی کے وقت پڑھی جانے والے مستحب دعا کے لیے درج ذیل لنک پر فتوے ملاحظہ ہوں:
عورت کے نام سے کی جانے والی قربانی کی دعا
قربانی کا طریقہ اور مسنون دعائیں
فتوی نمبر : 144212200674
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن