بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صل و سلم کے اردو میں کیا معنی ہیں؟


سوال

صل و سلم کے معنی اردو میں کیا ہیں؟

جواب

"صَلِّ"(لام کے زیر کے ساتھ)  اس کامعنی ٰ ہے :رحمتیں نازل فرما،(جب اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو)اور"سَلِّمْ "کامعنی ٰہے: سلامتی نازل فرما۔

معارف القرآن میں ہے:

"لفظ صلوٰة عربی زبان میں چند معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے، رحمت، دعا، مدح وثناء، آیت مذکورہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف جو نسبت صلوٰة کی ہے اس سے مراد رحمت نازل کرنا ہے، اور فرشتوں کی طرف سے صلوٰة ان کا آپ کے لیے دعا کرنا ہے، اور عام مومنین کی طرف سے صلوٰة کا مفہوم دعا اور مدح وثناء کا مجموعہ ہے۔ عامہ مفسرین نے یہی معنی لکھے ہیں۔"

(معارف القرآن ،مفتی محمدشفیع رحمہ اللہ،سورۃ الاحزاب:56 ،7/ 221ط:مکتبہ معارف القرآن)

فقظ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100800

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں