بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہندوؤں کے رام رام کا جواب


سوال

 میں ایسی جگہ رہتا ہوں جہاں ہندو  زیادہ رہتے ہیں،  جب بھی وہ سامنے آتے ہیں تووہ  "رام رام"  کرتے ہیں تو  مجھے ان کے جواب میں کیا کہنا چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں آپ کو ان لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا چاہیے اور ان سے  جواب میں عام انداز  میں  خیر خیریت  دریافت کر لینی  چاہیے ۔اور ضرورت ہو تو   ’’السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدىٰ‘‘ کے الفاظ  سے  سلام کرسکتے ہیں۔ اور وہ سلام کرلے تو جواب میں صرف "وعلیكم" کہہ  دیں۔ نیز  حکمت کے ساتھ ان کو دینِ  اسلام  کا تعارف کرانا چاہیے اور اس کی دعوت  دینی چاہیے۔   

"عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: وعليكم."

(الصحیح للبخارى، كتاب الاستئذان، باب: كيف يرد على أهل الذمة السلام (8/57) ط: دار طوق النجاة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200329

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں