بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہندو کی شادی میں شرکت کا حکم


سوال

میرا ہندو دوست ہے، اس نے مجھے اپنے چچا کی شادی کی دعوت دی ہے، کیا میں جاسکتا ہوں؟ وہ ہندو خاندان ہے۔

جواب

ہندو کی شادی کی دعوت کے موقع پر اگر پوجا،گانابجانا اور دیگر گناہ نہ ہوں تو کھانے کی دعوت میں شرکت کرنا مباح ہے، لیکن اگر دعوت کے موقع پر کوئی گناہ ہو رہا ہو تو دعوت میں شرکت جائز نہیں۔

کفایت المفتی میں ہے:

"لیکن غیر مسلموں کے ہر اجتماع کا یہ حکم نہیں ہے، ان کی شادی بیاہ کی تقریب میں شرکت مباح ہے، اسی طرح شادی بیاہ کی تقریب میں کھانا یا ہدیہ قبول کرنا مباح ہے۔" (کفایت المفتی ، کتاب السیاسات 9 / 322 ط: دار الاشاعت) فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200710

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں