بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ختنہ ہندو سرجن سے کرانا


سوال

میرے بچے کو پیشاب کے نیچے کی گولیوں میں آنتوں کی بیماری ہے۔ hydrocell۔ اس کے علاج کے لیے  ہم نے ڈاکٹروں سے  رابطہ  کیا تھا تو  اب سوال یہ ہے کہ اس بیماری کا علاج ہندو سرجن کرتا ہے اور وہ میرے بیٹے کے کیس کے بارے میں جانتا بھی ہے تو کیا میں ان سے ختنہ کرا سکتا ہوں یا نہیں؟  یہ ابھی سات  مہینے کا ہے اور انہوں نے یہ کہا تھا کہ یہ بیماری اگر خود ٹھیک ہو جاتی ہے ایک سال کے اندر تو ٹھیک ہے،  ورنہ اس کا آپریشن کرنا پڑے گا۔

 

 

جواب

صورتِ مسئولہ  میں  جب کہ  مذکورہ سرجن  اس بیماری کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، آپ اپنے  بچے کی ختنہ  ہندو سرجن سے کرا سکتے  ہیں ۔

 ففی رد المحتار :2/423 :

فيه إشارة إلى أن المريض يجوز له أن يستطب بالكافر فيما عدا إبطال العبادة.“

(كتاب الصوم، فصل في العوارض المبيحه لعدم الصوم )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200644

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں