ہندو سے بیع کرنے کے بارے میں کہ بیع کرنا جا ئز ہے یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر وہ چیز جو ان سے خریدی جائے وہ جائز ہو (ان کا ذبیحہ یا ناپاک چیز نہ ہو )تو ان سے خریدنا جائز ہے۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"وكذا إسلام البائع ليس بشرط لانعقاد البيع ولا لنفاذه ولا لصحته بالإجماع، فيجوز بيع الكافر وشراؤه."
(فصل في شرائط ركن البيع ، کتاب البیوع ،جلد۵، ص:۱۳۵، ط: دار الکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406102051
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن