میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ کیا ہم کسی ہندو کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ اس کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟
کفار کے ساتھ بلا ضرورت اختلاط و ارتباط ممنوع ہے، اورکھانا کھانا بلا ضرورت اختلاط میں داخل ہے، اس لیے اجتناب کرنا بہتر ہے لیکن انسانی رشتہ کی بنیاد پرسا تھ بیٹھ سکتے ہیں،اوراگر ظاہری طور پر کوئی ناپاک چیز یا حرام چیز ہاتھوں پریاکھانے پینے کی چیزوں میں شامل نہ ہو توساتھ بیٹھ کر کھانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200482
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن