بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حجامہ لگانے کے لیے سند ہونا ضروری ہے؟


سوال

میں حجامہ لگاتا ہوں اور میں نے سیکھا بھی ہے لیکن میرے پاس سند نہیں ہے،البتہ ضروری معلومات رکھتا ہوں، کیا میراحجامہ لگانا درست ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل اگر واقعۃً حجامہ لگانے کی نہ صرف بنیادی اور ضروری معلومات رکھتا ہو بلکہ عملی طور پر اس کا اہل بھی ہوتو حجامہ لگانے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، البتہ حجامہ لگانے کو اگر پیشہ بنانا مقصود ہےتو  بہتر ہے کہ کسی مستند ادارے سے اس کی  تربیت اور سند حاصل کرلی جائے ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100317

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں