بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

انٹر ویوی میں حفظ کا ذکر کرنا


سوال

میری بہن ماشاءاللہ حافظہ ہے، جو بھی نیک کام کیا جائے اس پہ نیت رضائے الٰہی ہونی چاہیے، اسی جذبے سے میری بہن کو ماشاءاللہ حفظ نصیب ہوا، سوال یہ ہے کہ اب اس نے دنیاوی تعلیم بھی حاصل کی ہے، تو انٹرویو کے دوران وہ حفظ کا بھی حوالہ دے سکتی ہے؛ تا کہ حفظ کے بھی اگر نمبر ہیں تو مل جائیں، یا دنیاوی اجر لینا صحیح نہیں ہو گا؟

جواب

آپ کی بہن کے لیے انٹرویو دیتے وقت اللہ تعالیٰ کی نعمت کے شکر کے طور پر اپنے حافظۂ قرآن ہونے کا اظہار کرنا جائز ہے، بشرطیکہ جس غرض (مزید تعلیم/ ملازمت وغیرہ) کے لیے انٹرویو دیا جارہاہو، وہ شرعاً جائز ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں