حفصہ نام رکھنا کیسا ہے؟
"حفصہ" مشہور صحابیہ، رسول اللہ ﷺ کی زوجۂ مطہرہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحب زادی کا نام ہے، ان کے علاوہ اس نام کی اور بھی متعدد صحابیات تھیں۔
"حفصہ" کے معنی: شیر (یعنی بہادر) کی بچی کے ہیں، یہ نام رکھنا اچھا اور باعثِ برکت ہے۔
القاموس المحيط للمجدد الدین محمد بن یعقوب الفیروزآبادی میں ہے:
"الحفص : زبيل من أدم تنقى به الآبار ج : أحفاص وحفوص وولد الأسد وبه كنى النبي عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه . وحفص بن أبي جبلة وابن السائب وابن المغيرة : صحابيون وبهاء : بنت عمر بن الخطاب أم المؤمنين".
(باب الصاد، فصل الحاء، ص:794، ط: دار الکتب العلمیة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601100034
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن