بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حفاظتِ حمل کے لیے وظیفہ


سوال

میری شادی  کے پانچ سال بعد میری بیوی کو حمل ٹھہرا،پھر  آٹھویں مہینے پیٹ میں بچہ مر گیا،پھر دوسرے سال حمل ہوا،پھر نوماہ گزرنے کے بعد بچہ پیٹ میں مرگیا ،یعنی دو مرتبہ حمل ہو ا اور دونوں دفعہ بچہ پیٹ میں مرگیا زندہ نہیں بچا،ڈاکٹر حضرات کہتے ہیں کہ میڈیکل کے حساب سے سب رپورٹیں ٹھیک ہیں،ڈاکٹرز کو بھی سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیوں ہو رہا ہے،میں بہت پریشان ہوں، میری راہ نمائی کریں۔

جواب

 حفاظت ِ حمل كے لیے اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعا مانگتے رہیں ،اور مندرجہ ذیل وظائف   کو معمول بنائیں۔

اشرف العملیات میں ہے:

"حمل کی حفاظت کے لیے {وَالشَّمْسِ وَضُحٰها} (پوری سورت) اجوائن اور کالی مرچ پر اکتالیس بار پڑھیں اور ہر بار والشمس کے ساتھ درود شریف اوربسم اللہ پڑھیں، اور دودھ چھوٹنے تک تھوڑی تھوڑی روزانہ حاملہ کوکھلائیں۔ "

(اشرف العملیات،ص:164،ط:مکتبہ خلیل)

اعمال قرآنی میں ہے:

" حفاظتِ حمل وبچہ:

"وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ () إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ () وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ."

 حفاظتِ حمل اور بچہ صحیح وسالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیتیں لکھ کر شروع حمل میں چالیس روز تک حاملہ عورت کے (پیٹ پر )باندھ دیں، پھر کھول کر نویں مہینے پھر (پیٹ پر)باندھ دیں، پھر بعد پیدائش وہ تعویذ کھول کر بچہ کے(گلے میں ) ڈال  دیں۔"

(اعمال قرآنی،ص:87،ط:دارالاشاعت)

 ایضاً:

"حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ، اس کو لکھ کر حاملہ کے(پیٹ پر) باندھنے سے بچہ ہر آفت سے محفوظ رہےگا۔"

(اعمال قرآنی،ص:100،ط:دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100478

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں