کیا حفاظت الرحمن نام رکھا جا سکتا ہے؟ درست ہے؟
حفاظت الرحمن کا معنی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت،معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(حفظ) الشيء حفظا صانه وحرسه ويقال حفظ المال وحفظ العهد لم يخنه والعلم والكلام ضبطه ووعاه فهو حافظ وحفيظ."
(باب الحاء،ج1،ص185، ط: دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144508101639
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن