بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حفاظت الرحمن نام عربی ترکیب کے اعتبار سے درست نہیں ہے


سوال

 میرا سوال یہ ہے کہ کیا حفاظت الرحمن نام معنی کے اعتبار سے صحیح ہے؟ میرے خیال سے عربی میں حفاظت لفظ نہیں آتا یعنی لمبی ت والا لفظ (لفظِ "حفاظت") حفاظت اردو میں مستعمل ملتا ہے ہو سکتا ہے عربی میں حِفْظُ الرَّحْمَن ہوگا امید کرتا ہوں کہ اپ مجھے اس نام کے سلسلے میں کوئی جواب دیں گے

جواب

صورتِ مسئولہ میں حفاظت الرحمن نام عربی ترکیب کے اعتبار سے درست نہیں ہے، کیوں کہ لفظ حفاظت یا حفاظۃ عربی زبان میں استعمال نہیں ہوتا۔اردو یا فارسی ترکیب کے اعتبار سے حفاظتِ رحمن  نام درست ہوگا اور اس کا معنی بھی صحیح ہوگا۔عربی ترکیب کے اعتبار سے حفظ الرحمن نام صحیح ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(حفظ) الشيء حفظا صانه وحرسه ويقال حفظ المال وحفظ العهد لم يخنه والعلم والكلام ضبطه ووعاه فهو حافظ وحفيظ".

(‌‌باب الحاء، 1/ 185، ط: دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں