بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہبہ (گفٹ) کی ہوئی چیز میں موہوب لہ کے بھائی کے حصہ کا حکم


سوال

کسی آدمی نے ہدیہ میں گھر کے  لیے جگہ دی ہے، اس میں بھائی کا حصہ ہے یا نہیں ؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر گھر کے لیے  زمین وغیرہ  صرف موہوب لہ  (یعنی  جس  کے  لیے ہبہ  کی گئی ہے) کے  لیے ہدیہ  کی  گئی ہے، تو  اس زمین میں صرف موہوب  لہ  کا حق  ہے، اس کے بھائیوں کا حق نہیں ہے۔

فتاوی عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:

"وأما حكمها فثبوت الملك للموهوب له."

(كتاب الهبة ،الباب الأول تفسير الهبة وركنها وشرائطها وأنواعها وحكمها، ج:4، ص:374، ط:مکتبہ رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں