بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کے ایام میں تسبیح پڑھتے ہوئے گٹھلیوں کو ہاتھ لگانا


سوال

کیا حیض کے ایام میں تسبیح پڑھتے ہوئے گنتی کے لیے جو  گٹھلیاں ہوتی ہیں وہ استعمال کی جاسکتی ہیں، انہیں ہاتھ لگاسکتے ہیں؟

جواب

حیض کی حالت میں قرآنِ پاک کی آیات کی تلاوت ممنوع ہے،  تاہم دیگر اذکار (مثلاً مناجات، دعائیں، تسبیحات وغیرہ) کی اجازت ہے۔ اسی اجازت کے پیشِ نظر قرآنِ پاک کی وہ آیات جن میں دعا کا معنی پایا جاتا ہو (جیسے سورۂ فاتحہ، آیۃ الکرسی، آیتِ کریمہ  ربنا اٰتنا في الدنیا حسنة وفي الاٰخرة حسنة وقنا عذاب النار وغیرہ)  انہیں دعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے (تلاوت کی نیت سے پڑھنا ناجائز ہے)۔

نیز تسبیح پڑھتے ہوئے گنتی کے لیے ہاتھ  میں تسبیح لینا یا گٹھلیوں پرتسبیح پڑھنا بھی جائز ہے ؛ اس لیے کہ ایام کی وجہ سے ہاتھوں میں ظاہری کوئی نجاست نہیں ہوتی،  اور اس سے تسبیح یا گھٹلیاں ناپاک نہیں ہوتیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 293):
"(قوله: وقراءة قرآن) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمةً كلمةً، كما قدمناه، وكالقرآن التوراة والإنجيل والزبور، كما قدمه المصنف. (قوله: بقصده) فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئًا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لايؤثر فيه قصد غير القرآنية". 

سنن الترمذي (1 / 207):
"عن أبي هريرة : أن النبي صلى الله عليه و سلم لقيه وهو جنب قال: [ فانبجست أي ] فانخنست فاغتسلت ثم جئت، فقال: أين كنت؟ أو أين ذهبت؟ قلت: إني كنت جنبًا، قال: إن المسلم لاينجس. قال أبو عيسى: [ و ] حديث أبي هريرة [ أنه لقي النبي صلى الله عليه و سلم وهو جنب ] حديث حسن صحيح، و قد رخص غير واحد من أهل العلم في مصافحة الجنب ولم يروا بعرق الجنب والحائض بأسًا [ ومعنى قوله فانخنست يعني تنحيت عنه ]".

سنن ابن ماجه - باقي + ألباني - (1 / 178):
"عن أبي هريرة  : أنه لقيه النبي صلى الله عليه و سلم في طريق من طريق المدينة وهو جنب، فانسل، ففقده النبي صلى الله عليه و سلم، فلما جاء قال: (أين كنت يا أبا هريرة ؟) قال: يا رسول الله لقيتني وأنا جنب، فكرهت أن أجالسك حتى أغتسل، فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم: (المؤمن لاينجس)". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200772

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں