کیاکہتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع نہیں ہوتی براہ مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں ۔
حیض کی حالت میں طلاق دینا اگر چہ خلاف سنت ہے اور منع ہے تاہم اگر کوئی حیض کی حالت میں طلاق دیدے تو طلاق واقع ہوجائے گی ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200673
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن