بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کے مسائل


سوال

1. کیا حالت حیض میں میاں بیوی بوس وکنار کرتے ہوئے اس طرح لپٹ سکتے ہیں شرمگاہ والی جگہیں بھی مس ہوں اور دونوں لباس میں ہوں۔ اور کیا بوس و کنارکرتے ہوئے بیوی خاوند شرمگاہ والے حصے کو لباس کےاوپر سے ہاتھ لگا سکتی ہے۔

2. اگر حیض کا خون نہ آیاہو بلکہ صرف پانی کا داغ لگا خون کا آغاز نہ ہوا ہو اور اطمینان ہو کہ حیض شروع نہیں ہوا۔ ہمبستری کر لی گئی اور اگلے دن حیض کا آغاز ہوا۔ بیوی نمازی اور دیندار ہونے کی وجہ پریشان ہے کہ شاید گناہ کا ارتکاب ہوگیا۔ کیا کہتے ہیں علماء اس بارے میں۔

جواب

  1.  حالت حیض میں میاں بیوی بوس وکنار کرتے ہوئے اس طرح لپٹ سکتے ہیں  کہ کپڑے پہنے ہوں  اور شرمگاہ والی جگہیں مس ہوں ۔ نیز بوس و کنارکرتے ہوئے بیوی خاوند  کے شرمگاہ والے حصے کو لباس کےاوپر سے ہاتھ لگا سکتی ہے۔
  2.    حیض کی حالت ہم بستری کرنا سخت گناہ ہے لیکن اگر عورت کو یہ یقین ہو کہ ہم بستری کے وقت شرمگاہ سے نکلنے والی رطوبت  حیض نہ تھا بلکہ حیض کا آغاز اگلے دن ہوا ہے تو پھر کوئی گناہ کی بات نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی پریشانی اور وہم میں مبتلا ہونا چاہیے ۔
  3. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 292)

(وقربان ما تحت إزار) يعني ما بين سرة وركبة ولو بلا شهوة، وحل ما عداه مطلقا. وهل يحل النظر ومباشرتها له؟ فيه تردد


فتوی نمبر : 144111201363

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں