بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہیپی نیو ایئر منانا کیسا ہے؟


سوال

 ہیپی نیو ایئر منانا(نئے سال کی مبارک باد دینا) کیسا ہے؟

جواب

 نیاسال  منانااوراس کی مبارك باد دينا  بے اصل ہے،نئے سال کی آمد پر خوشی منانا، پٹاخے پھوڑنا، تالیاں بجانا، سیٹیاں بجانا، ناچ گانا کرنایانئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے موبائل سے ایک دوسرے کو SMSبھیجنا وغیرہ ،  یہ سب غیروں کا طریقہ اوران کی نقالی ہے اور شريعت مطہرہ نے  غیروں کی اتباع اور ان کی مشابہت اختیار کرنے سے ممانعت فرمائی ہے۔

البتہ ہر مہینہ کا چاند دیکھنے کے وقت اور قمری سال کے آغاز میں یہ دعا پڑھنا مسنون ہے:اللَّهُمَّ ‌أَهِلَّهُ ‌عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ، ترجمہ: "اےاللہ اس چاند کا طلوع ہونا  ہمارے  لیے امن وایمان، سلامتی اور اسلام کا ذریعہ بنا،(اے چاند) میرا اور تیرا رب اللہ  ہی ہے" ۔

مشكاة المصابيح میں ہے:

"عن طلحة بن عبيد الله أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا رأى الهلال قال: «اللهم ‌أهله ‌علينا بالأمن والإيمان والسلامة والإسلام ربي وربك الله» . رواه الترمذي."

(الفصل الثانی،ج:2،ص:751،ط:المكتب الإسلامي،بيروت)

حدیث شریف میں ہے:

"عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من تشبه بقوم فهو منهم."

(سنن أبي داؤد،ج:2،ص:203،ط: رحمانیه)

ترجمہ:"  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے ہے۔"

صحیح البخاری ميں ہے:

" عن أبي سعيد رضي الله عنه، أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «لتتبعن سنن من قبلكم شبرا بشبر، وذراعا بذراع، حتى لو سلكوا جحر ضب لسلكتموه»، قلنا يا رسول الله: اليهود، والنصارى قال: «فمن؟."

(‌‌باب ما ذكر عن بني إسرائيل،ج:4،ص:169،رقم الحديث:3457،ط:المطبعة الكبرى الأميرية، ببولاق مصر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں