بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہندوستان کے میقا ت کی ابتدا


سوال

ہندوستان کی میقات کہاں سے ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ہندوستان  سے بذریعہ بحری راستہ حج وعمرہ کے لیے جانے والوں کا میقات تو ’’یلملم‘‘ ہی ہے، باقی ہندوستانی ہوائی جہاز کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں، یہ ہمارے علم میں نہیں، اگر وہ سمندر کے اوپر سے سفر کرتے ہوئے، یمن (خلیج عدن) سے گزر کر، بحر احمر سے ہوتے ہوئے جدہ جاتے ہیں تو ہندوستانی زائرین کے لیے میقات ’’یلملم‘‘  ہوگا۔ اور اگر ہندوستانی جہاز  خلیجِ عمان سے ہوکر دبئی سے گزرکر یا خلیجِ فارس سے ہوکر بحرین سے گزر کر پھر ریاض سے ہوتاہوا جدہ جاتاہے تو ان کا میقات بھی ’’قرن المنازل‘‘ اور اس کی محاذات ہوگا۔ 

القفہ الاسلامی وادلتہ میں ہے:

"ميقات أهل اليمن وتهامة والهند: يلملم: جبل جنوبي مكة على مرحلتين منها".

(الفقه الإسلامي وأدلته: ٣/ ٢١٢٩)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100812

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں