بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مودودی صاحب کی تفسیر تفہیم القرآن سے استفادے کا حکم


سوال

جماعت اسلامی والے حضرات حضرت مولانا مودودی صاحب کی تفسیر تفہیم القرآن پڑھتے ہیں،کیا یہ تفسیر صحیح ہے یانہیں؟ اور اس تفسیر کے درس میں شرکت کرنا اور تفسیر سماعت فرمانا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب

مولانا مودودی کی تحریروں میں کج روی ہے،  وہ  اپنے ترجمہ وتفسیر میں بھی  بہتیرے مقامات پر جادۂ حق سے ہٹے ہوئے اور جمہور علمائے امت کی راہ سے پھرے ہوئے ہیں، لہذا عوام ان کی تفسیر اور  تحریروں اور تقریروں کے پڑھنے سننے سے اجتناب کریں۔  اس بارے میں تفصیلی معلومات جاننے کے لیے حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کی کتاب ’’اختلاف امت اور صراط مستقیم‘‘ کا مطالعہ مفید رہے گا۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144310100970

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں