بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیبہ نام رکھنا


سوال

حیبہ رحمان نام  رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

"حیبہ" نام کا معنی ہمیں کسی لغت میں نہیں ملا ۔

"رحمان " کا معنی ہے  بڑا مہربان ، زبردست رحمت والا ۔

اس نام میں اصل نام  چوں کہ" حیبہ "ہے ، اور اس کا کو ئی معنی نہیں ہے ،  رحمان کو بطور لاحقہ کے طور پر لگا یا جارہا ہے ،  اس لیے مذکورہ نام  بے معنی ہونے کی وجہ سے درست نہیں ہے ۔

اس سے ملتا جلتا ایک لفظ ہے" هيبه" جس كا معنی ہے  ڈر ، خوف ، رعب ، جلال ، وقار ، اسی طرح اس سے ملتا جلتا ایک دوسرا نام "ہبہ" ہے، جس کا معنی ہے ہدیہ (گفٹ)،  ان مذکورہ نام کے ساتھ ملاکر  ہیبہ رحمان یا ہبہ رحمان نام رکھنا درست ہے ، البتہ   مذکورہ نام کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔

قاموس الوحید میں ہے :

"الهيبة: ڈر ، خوف ، رعب ، جلال ، وقار".

(باب الھاء ص: 1406 ط: ادارہ اسلامیات)

لسان العرب میں ہے :

"الهبة: العطية الخالية عن الأعواض والأغراض".

(حرف الباء ، فصل الواو ج: 1 ص: 803 ط: دار صادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100588

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں