بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہبہ کی تعریف


سوال

ہبہ کی مکمل تعریف کیا ہے؟

جواب

کسی شخص کی اپنی ذاتی ملکیت میں موجود چیز  کا بلامعاوضہ کسی دوسرے  شخص کو مالک  بناناشرعاً ہبہ کہلاتاہے، ہبہ کے مکمل ہونے کے لیے شرط ہے کہ وہ چیز علیحدہ کرکے مالکانہ اختیارات بھی دے دیئے جائیں۔

الموسوعۃ الفقہیۃ میں ہے:

"الهبة لغة: العطية بلا عوض.وهو المعنى الاصطلاحي أيضا، يقول ابن قدامة: الهبة والصدقة والهدية والعطية معانيها متقاربة، وكلها تمليك في الحياة بغير عوض، واسم العطية شامل لجميعها .والفرق بين الوقف والهبة أن الوقف تمليك المنفعة مع بقاء العين على ملك الله تعالى فلا يجوز التصرف فيها.أما الهبة فهي تمليك للعين، فللموهوب له أن يتصرف فيها بما يشاء."

(وقف، التعريف، الألفاظ ذات الصلة، الهبة، ج:44 ص:109،110 ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100131

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں