بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہیڈ لائنز نیوز دیکھنا


سوال

ملکی صورتِ حال سے آگاہ کرنے کے لیے روزمرہ خبریں ہیڈ لائنز ڈاؤنلوڈ کر کے شئیر کرنے سے کوئی گناہ تو نہ ہو گا؟ باقی آپ جانتے ہوں گے کہ  پاکستان ٹی وی چینلز کی خبریں کیسی ہوتی ہیں میرے خیال سے مزید تفصیلات لکھنے کی ضرورت نہیں ؟

جواب

ٹی وی چینل کی  خبریں/ہیڈ لائنز نیوز کی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا، دیکھنا اور شیئر کرنا درج ذیل شرعی قباحتوں کے پائے جانے کی وجہ سے شرعا جائز نہیں ہے،اس لیے اس پر گناہ بھی ہوگا۔

1۔یہ ویڈیوز عموما جاندار کی تصاویر پر مشتمل ہوتی ہیں،جبکہ اسلام میں جاندار کی تصاویر دیکھنا،ڈاؤن لوڈکرنا اور آگے شیئر کرنا سب ناجائز ہے۔

2۔بلاضرورت غیر محرم عورت کی آواز سننا۔

3۔ان ویڈیوز میں میوزک بھی پایا جاتاہے،جس کا سننا اسلام میں حرام ہے۔

البتہ ٹیکسٹ صورت میں خواہ پی ڈی ایف فائل وغیرہ ہو یا سافٹ کی شکل میں ہو  (بشرطیکہ جان دار کی تصویر سے خالی ہو) اسے  ڈاؤن لوڈ کرنا اور  آگے شیئر کرنے میں شرعًا کوئی حرج نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"وأما ‌فعل ‌التصوير فهو غير جائز مطلقا لأنه مضاهاة لخلق الله تعالى كما مر، [خاتمة]."

(کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃ ومایکرہ فیہا،ج1،ص650،ط؛سعید)

کفایت المفتی میں ہے:

"اخبار وغیرہ کی تصویر کا حکم

"ضرورۃً ان اخبارات کا خریدنا جائز ہےکیونکہ تصاویر کی بیع وشرا مقصود نہیں ہوتی۔"

(کتاب الحظر والاباحۃ،ج9،ص242،ط؛دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100601

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں