بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

HBL کریڈٹ کارڈ 0% مارک اپ والی سہولت کا استعمال


سوال

میں HBL کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے   0%مارک اپ / انٹرسٹ  پر اےسی خریدنا چاہتا ہوں۔ کیا یہ جائز ہے؟ 

جواب

HBL کی ویب سائٹ پر موجو د معلومات کے مطابق   HBL کے کریڈٹ کارڈ پر جو قسط وار ادائیگی والی سہولت ہے اس  میں بینک سود لگاتا ہے،  مثلاً  ویب سائٹ پر  موجود معلومات(Installment Plans Calculator) میں اس بات کی صراحت ہے کہ اگر کوئی ایک لاکھ روپے قرض 12 قسطوں پر لے تو 12  مہینوں میں اس کو  ایک لاکھ تیرا ہزار چار سو بہتر (113472) روپے واپس کرنے ہوں یعنی 13472 روپے کا سود لگایا جاتا ہے۔ 0% مارک اپ  والی بات سے یہ بات اخذا کرنا درست نہیں ہے کہ سود نہیں لگایا جائے گا؛ کیوں کہ موجود معلومات اس کے برخلاف ہے۔ 0% مارک اپ کی مراد بینک سے ہی معلوم کی جائے۔

اس پر مزید یہ کہ شرائط و ضوابط میں یہ مذکور ہے کہ اگر قسط وقت پر ادا نہیں کی تو پھر سروس فیس ادا کرنی ہوگی ، یہ بھی سود ہی ہے اور نام بدلنے سے حکم نہیں بدلے گا۔ اسی طرح شرائط و ضوابط میں منقول ہے کہ وقت سے پہلے ادائیگی کرنے کی صورت میں  قبل از وقت ادائیگی کا تاوان بھی ادا کرنا ہوگا ،یہ بھی شرعًا سود ہی ہے؛  لہذا جب بینک کی اس قرض کی سہولت میں ابتدا میں بھی سود ہے اور قسطوں کی ادائیگی کے دوران بھی خاص صورتوں میں اضافی رقم ادا کرنی پرتی ہے تو یہ سودی قرض ہی ہے اور اس سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں