بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تاریخ


سوال

ہمارے ایک دوست جو حضرت عمررضی اللہ عنہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ علماء کے پاس حضرت عمررضی اللہ عنہ کی شہادت کی کوئی دلیل نہیں ہےکہ وہ یکم محرّم کو شہید ہوئے ہیں، براہ کرم اس کی وضاحت فرمائیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کب ہوئی ہے۔

جواب

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت چھبیس (26) ذی الحجہ  تئیس  (23) ہجری بروز چہارشنبہ بمطابق 31/اکتوبر 644 عیسوی کو نمازِ فجر میں ابولوٴلوٴ مجوسی کے خنجر سے زخمی ہوئے، تین راتیں زخمی حالت پر زندہ رہے، 29/ذی الحجہ بمطابق تین  نومبرکو وصال ہوا۔ یکم محرم سن چوبیس (24) ہجری کو روضہٴ اطہر میں آسودہٴ خاک ہوئے، حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔

ملحوظ رہےاِس باب میں روایات اور تعبیرات کا اختلاف ہے،اور یہ مسئلہ چوں کہ از قبیل عقائد یا اعمال نہیں ہے، محض علمی وتاریخی ہے؛ اس لیے اس میں زیادہ الجھنے کی یا بحث ومباحثہ کی ضرورت نہیں ہے۔

البداية والنهاية  للحافظ ابن کثیر الدمشقی میں ہے:

"فاتفق له ان ضربه ابو لؤلؤة فيروز المجوسي الاصل الرومي الدار وهو قائم يصلي في المحراب صلاة الصبح من يوم الاربعاء لاربع بقين من ذي الحجة من هذه السنة بخنجر ذات طرفين...

"ومات رضى الله عنه بعد ثلاث ودفن يوم الاحد مستهل المحرم من سنة اربع وعشرين بالحجرة النبوية الى جانب الصديق عن اذن ام المؤمنين عائشة رضى الله عنها في ذلك وفي ذلك اليوم حكم امير المؤمنين عثمان بن عفان رضى الله عنه 

 قال الواقدي رحمه الله حدثني ابو بكر بن اسماعيل بن محمد بن سعد عن ابيه قال طعن عمر يوم الاربعاء لاربع ليال بقين من ذي الحجة سنة ثلاث وعشرين ودفن يوم الاحد صباح هلال المحرم سنة اربع وعشرين فكانت ولايته عشر سنين وخمسة اشهر واحدا وعشرين يوما وبويع لعثمان يوم الاثنين لثلاث مضين من المحرم قال فذكرت ذلك لعثمان الاخنس فقال ما اراك الا وهلت توفي عمر لاربع ليال بقين من ذي الحجة وبويع لعثمان لليلة بقيت من ذي الحجة فاستقبل بخلافته المحرم سنة اربع وعشرين وقال ابو معشر قتل عمر لاربع بقين من ذي الحجة تمام سنة ثلاث وعشرين وكانت خلافته عشر سنين وستة اشهر واربعة ايام وبويع عثمان ابن عفان 

 وقال ابن جرير حدثت عن هشام بن محمد قال قتل عمر لثلاث بقين من ذى الحجة سنة ثلاث وعشرين فكانت خلافته عشر سنين وستة اشهر واربعة ايام وقال سيف عن خليد بن وفرة ومجالد قالا استخلف عثمان لثلاث من المحرم فخرج فصلى بالناس صلاة العصر وقال علي بن محمد المدائني عن شريك عن الاعمش او جابر الجعفى عن عوف بن مالك الاشجعي وعامر بن ابي محمد عن اشياخ من قومه وعثمان بن عبدالرحمن عن الزهري قال طعن عمر يوم الاربعاء لسبع بقين من ذي الحجة والقول الاول هو الاشهر والله سبحانه وتعالى اعلم".

( خبر سلمة بن قيس الأشجعي والأكراد ، ج:7، ص:138، ط:مکتبۃ المعارف)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں