بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو غسل دینے کی حقیقت


سوال

 حضرت علی رضی اللہ عنہ  نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو غسل دیا تھایا نہیں؟ براہِ کرم وضاحت فرمائیں۔

جواب

حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکو غسل حضرت  امِ ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے دیا تھا  اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف نسبت اس حیثیت سے ہے کہ انہوں نے سامانِ غسل میں تعاون فرمایا تھا،گو مجازاً حضرت علی رضی اللہ عنہ کو غاسل کہاگیا ہے اور اگر یہ بات ثابت بھی ہوجائے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ مباشرِ غسل تھےتو پھر یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خصوصیت پر محمول ہوگی۔

فتاویٰ شامی (الدر المختار ورد المحتار) میں ہے:

"أن عليا غسل فاطمة رضي الله عنها .

قلنا: هذا محمول على بقاء الزوجية لقوله عليه الصلاة والسلام «كل سبب ونسب ينقطع بالموت إلا سببي ونسبي» مع أن بعض الصحابة أنكر عليه شرح المجمع للعيني.

(قوله قلنا إلخ) قال في شرح المجمع لمصنفه فاطمة - رضي الله تعالى عنها - غسلتها أم أيمن حاضنته - صلى الله عليه وسلم - ورضي عنها فتحمل رواية الغسل لعلي  رضي الله تعالى عنه على معنى التهيئة والقيام التام بأسبابه، ولئن ثبتت الرواية فهو مختص به، ألا ترى «أن ابن مسعود - رضي الله عنه - لما اعترض عليه بذلك أجابه بقوله: أما علمت أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: إن فاطمة زوجتك في الدنيا والآخرة» فادعاؤه الخصوصية دليل على أن المذهب عندهم عدم الجواز اهـ".

(کتاب الصلوۃ، باب صلوۃ الجنازۃ، ج:2، ص:198، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101193

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں