کیا یہ احمد بن عاصم الانطاکی رحمہ اللّٰہ کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں:
جسے خدا کی جتنی زیادہ معرفت ہو گی اسے اتنا ہی زیادہ خدا کا خوف ہو گا۔
حضرت احمد بن عاصم رحمہ اللہ کا یہ قول مدارج السالکین لابن القیم میں ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:
"وقال أحمد بن عاصم: من كان بالله أعرف كان له أخوف، ويدل على هذا قوله تعالى: {إنما يخشى الله من عباده العلماء} [فاطر: 28] وقول النبي صلى الله عليه وسلم: «أنا أعرفكم بالله، وأشدكم له خشية."
(مدارج السالكين لابن القيم: فصل الفرق بين العلم والمعرفة (3/ 317)، ط. دار الكتاب العربي، بيروت، الطبعة الثالثة: 1416 هـ = 1996م)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504101000
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن