بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام


سوال

 حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام جاننا چاہتا ہوں!

جواب

حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کا تذکرہ مستند احادیث میں تو نہیں ملتا،  البتہ بعض ضعیف روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بیوی کا نام "زلیخا"  یا  "راعیل"  تھا۔

علامہ قرطبی رحمہ اللہ نے لکھا ہے:

"فَزَوَّجَ الْمَلِك یُوسُفَ رَاعِیلَ امْرَأَةَ الْعَزِیزِ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَیْهَا قَالَ: أَلَیْسَ هَذَا خَیْرًا مِمَّا کُنْتِ تُرِیدِینَ؟ فَقَالَتْ: أَیُّهَا الصِّدِّیقُ لَاتَلُمْنِی، فَإِنِّی کُنْتُ امْرَأَةً حَسْنَاء َ نَاعِمَةً کَمَا تَرَی، وَکَانَ صَاحِبِی لَایَأْتِی النِّسَاءَ، وَکُنْتَ کَمَا جَعَلَك اللهُ مِنَ الْحُسْنِ، فَغَلَبَتْنِی نَفْسِی، فَوَجَدَهَا یُوسُفُ عَذْرَاءَ، فَأَصَابَهَا، فَوَلَدَتْ لَهُ رَجُلَیْنِ: إِفْرَاثِیمَ بْنَ یُوسُفَ، وَمَنْشَا بْنَ یُوسُفَ."

(الجامع الاحکام القرآن، ج:9، ص: 182، ط: مکتبہ حقانیہ )

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"وَقِيلَ: إِنَّهُ لَمَّا مَاتَ، زَوَّجَهُ امْرَأَتَهُ زَلِيخَا، فَوَجَدَهَا عَذْرَاءَ؛ لِأَنَّ زَوْجَهَا كَانَ لَايَأْتِي النِّسَاءَ، فَوَلَدَتْ لِيُوسُفَ عَلَيْهِ السَّلَامُ رَجُلَيْنِ، وهما أفرايم وَمَنْشَا."

(البداية والنهاية، ج:1،ص:210،ط:دارالفکر بیروت )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200903

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں