بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی چلے جانا اورواپس آنا اوران کا حضرت یوسف علیہ السلام کی یاد میں 40 سال روتے رہنا


سوال

حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی جانے کے کتنے سال بعد بینائی واپس ملی کیا، حضرت یعقوب علیہ السلام اپنے بیٹے کی یاد میں 40 سال تک روتے رہے، اس بات کی کیا حقیقت ہے؟

جواب

حضرت یوسف علیہ السلام کی جدائی میں حضرت یعقوب علیہ السلام روتے رہے، یہاں تک کہ ان کی بینائی چلی گئی، پھر جب 40 سال کے بعد حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنی قمیص اپنے والد  کی طرف  بھیجی اور  وہ ان کی  آنکھوں پر لگانے کا کہا تو اس ان کی بینائی واپس آگئی۔

معارف القرآن  میں مفتی شفیع رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:

"محمد بن اسحٰق نے فرمایا کہ اہل کتاب کی روایات میں ہے کہ یوسف علیہ السلام اور یعقوب علیہ السلام کی مفارقت  کا زمانہ چالیس سال تھا،پھر یعقوب علیہ السلام مصر تشریف لانے کے بعد یوسف علیہ السلام کے ساتھ سترہ سال زندہ رہے ، اس کے بعد ان کی وفات ہوگئی۔"

(سورۂ یوسف، ج:5،ص:150،مکتبہ معارف القرآن)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501102535

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں