بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عروہ بن مسعود الثقفی رضی اللہ عنہ سے منقول ایک جملہ


سوال

" قیصر و کسریٰ اور نجاشی جیسے  بادشاہوں  کے  پاس  جا چکا ہوں،  میں  نے  کسی کو نہیں دیکھا کہ اس کے ساتھی اتنی تعظیم کرتے ہوں کہ جتنی محمد ﷺ کے ساتھی ان کی کرتے ہیں ۔"

یہ  الفاظ  کس  شخص  کے  ہیں؟

جواب

مذکورہ  کلام  صحابی رسول حضرت عروہ بن مسعود الثقفی رضی اللہ عنہ کا  ہے، صلح حدیبیہ کے موقع پر یہ مشرکین کی طرف سے ترجمان بن کر آئے تھے، اور اس وقت تک یہ مسلمان نہیں ہوئے تھے، رسول اللہ ﷺ سے ملاقات اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا آپ ﷺ کے ساتھ ادب و سلوک دیکھ کر، مشرکین کے پاس جاکر انہوں نے یہ کلمات کہے تھے۔

" .... فقال أي قوم : والله لقد وفدت على الملوك، و وفدت على قيصر و كسرى و نجاشي، والله إن رأيت ملكًا قطّ، يعظمه أصحابه مايعظم أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم محمدًا، والله إن تنخم نخامة إلا وقعت في كفّ رجل منهم، فدلك بها وجهه ..... " ( صحیح البخاری : حدیث  2732)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200883

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں